رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان، (آئی ایم ایف)

رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان، (آئی ایم ایف) File Photo رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان، (آئی ایم ایف)

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔رواں سال پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض سے لے کر اب تک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کورونا کی شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے وبا کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے 39 اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 895 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 722 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 675، اسلام آباد میں 428، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، بلوچستان میں 18 ہزار 247، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store