وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی

وفاقی کابینہ فائل فوٹو وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اور داخلی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کئی وفاقی وزرا شریک ہوئے جبکہ بعض وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نےچیئر مین ایف بی آر کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی، موجودہ چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی مزید تین ماہ کیلئے عہدہ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے ہائیڈوکاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کےڈی جی کی تقرری کی منظوری دی ساتھ ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کو بھی منظور کیا گیا اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے چوبیس دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیراعظم اور کابینہ کوتازہ صورتحال پربریفنگ دی، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شبلی فراز ، معاون خصوصی ندیم بابر اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نےنیب، امریکی ادارےاور ایف بی آئی میں مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کی غیر ملکی فنڈز کے استعمال پربریفنگ مؤخرکردی، اجلاس میں وزارت داخلہ ، سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ تجاوزات کےخاتمے پرٹائم فریم دیا گیا جبکہ گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ میں پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو کامعاملہ مؤخر کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store