ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری، شہری پریشان

اف بی آر فائل فوٹو اف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیے، نوٹسز میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جس سے شہری پریشان ہوگئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیے جس کے بعد ٹیکس گزار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو پہلے ٹیکس ریکارڈ جمع کروانے کی تاریخ کی توسیع کی تصدیق کی، چند روز بعد توسیع کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کروانے پر کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

ایف بی آر نے تصدیق کی تھی کہ 13 جنوری تک ریکارڈ جمع کروایا جاسکتا ہے، ٹیکس گزاروں کو 13 دسمبر کو توسیع کی تصدیق کی ای میل بھی کی گئی۔

اس کے بعد پہلے 21 دسمبر کو 13 جنوری کی ریمائنڈر کی ای میل بھیجی گئی، چند منٹ کے بعد ریکارڈ جمع نہ کروانے کا وضاحتی نوٹس بھیج دیا گیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بھیجے گئے وضاحتی نوٹس میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے، ایف بی آر کی اس غیر ذمہ داری کی وجہ سے شہری ایف بی آر کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

install suchtv android app on google app store