حکومتی اقدامات کے بعد چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا بیان  چینی  سستی ہوگئی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کا بیان چینی سستی ہوگئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل کو گیس کی فراہمی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بیناری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی

install suchtv android app on google app store