ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض منظور

ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور 30 کروڑ ڈالر سے پاکستان میں مائیکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، اور برآمدات میں اضافے کے لیے مسابقتی رجحان پیداکیا جائےگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لیے قرض کی متعدد اقساط کی منظوری دے چکا ہے۔

چند ماہ قبل اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض منظور کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store