اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک فائل فوٹو اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی رسد کے دباؤ کا نتیجہ ہے جو عارضی ہوگا، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جب کہ مہنگائی اور معاشی نمو کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store