اشیاخوردنوش کے علاوہ سبزیوں کے دام بھی آسمان پر

اشیاخوردنوش فائل فوٹو اشیاخوردنوش

مہنگائی کا طوفان عوام ہوگئے پریشان،دیگر اشیأ خوردنوش کے علاوہ سبزیوں کے دام بھی آسمان کو چھونے لگے، مہنگائی کو لیکر غریب اور مزدور طبقہ سخت پریشان ہیں۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیاہے، سبزیاں ہوں یا دیگر استعمال کی چیزیں سب ہی عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی عوام کو پریشان کرنے میں۔

شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، کہیں پر بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ہی انہیں چیزیں مہنگی ملتی ہیں تو وہ سستی کیسے بیچینگے۔

شہر میں مختلف بازاروں اور دکانوں پر الگ الگ قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، آلو ساٹھ سے ستر، ٹماٹر دوسوروپے ، پیاز بھی اسی روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں۔

جب کہ بھنڈی کی قیمت سوروپے فی کلومقرر کی گئی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرے تاکہ غریب اور مزدور طبقہ آسانی سے گزر بسر کرسکیں۔

install suchtv android app on google app store