سونے کے دام بڑھے یا کم؟ قیمتوں سے متعلق اہم خبر جانیے

سونا فائل فوٹو سونا

سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں، 21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 199.49 ریال تک ہوگئیں۔

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ مستحکم نظر آئے- 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 199.49ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 196.54 ریال تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24قیراط ایک گرام سونے کے نرخ اتوار کو 227.99 ریال ہوگئے جو گزشتہ ماہ224.61 ریال تھے، جمعرات کو اکیس قیراط کے سونے کی طلب سب سے زیادہ رہی۔

18قیراط ایک گرام کی قیمت170.99 ریال اور ایک اونس کی قیمت 7095 ریال ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1595.93 ریال میں جمعرات کو فروخت ہوا۔

install suchtv android app on google app store