حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، عبدالحفیظ شیخ

حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، عبدالحفیظ شیخ

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، مشکل صورتحال میں سخت فیصلے کرنا پڑے، مہنگائی پر جلد قابوپالیں گے۔

install suchtv android app on google app store