غیر قانونی سگریٹ کی ترسیل کے خلاف کارروائی، بڑی کھیپ برآمد

  • اپ ڈیٹ:
ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدر آباد کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف جاری آپریشن میں جعلی اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے حامل سگریٹ کی ایک اور بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔

ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد فیصل رؤف نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے خفیہ نیٹ ورک کو یہ انفارمیشن موصول ہوئی ہے کہ منظم گروہ کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں مردان سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح اندرون سندھ کے دور دراز اور خصوصاً پسماندہ علاقوں میں غیر قانونی سیلز ٹیکس و ڈیوٹی ان پیڈ سگریٹس کی کھیپ پہنچا رہے ہیں۔

ان اطلاعات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے غیرقانونی سگریٹ مہم کے تحت عمر کوٹ، کنری، کے گڑ منڈی میں سگریٹ ڈسٹری بیوٹر کے گوداموں پر چھاپہ مارا تو سگریٹ کے 350 کاٹن برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والے سگریٹس کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ ان غیرقانونی سگریٹس پر 80 لاکھ روپے سے زائد کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store