تیل اور سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ, ایشیائی اسٹاک مارکیٹس سے تازہ صورتحال جانیے

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس فائل فوٹو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 124 پوائنٹس گر گیا۔

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے بھی نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 8 ڈالر 96 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store