ڈالر کے مقابلے روپے کی مضبوطی

ڈالر کے مقابلے روپے کی مضبوطی فائل فوٹو ڈالر کے مقابلے روپے کی مضبوطی

کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے لگاتار تین روز تک اضافے کے بعد، آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں نظر آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13   پیسے  سستا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166.34  سے کم ہوکر166.21 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل گذشتہ تین روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔

install suchtv android app on google app store