انٹربینک میں ڈالرپھر مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا فائل فوٹو انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 23 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی دیکھی گئی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 295 کی سطح پر بندا ہوا۔

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 388,893,229 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,808,123,463 بنتی ہے۔

install suchtv android app on google app store