عالمی مارکیٹ میں تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے تفصیلات

سونے کی قیمتیں فائل فوٹو سونے کی قیمتیں

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوئی، چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روزصرافہ بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 300 روپے گا اضافہ ہوا جس سے صرافہ بازاروں میں سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17ہزار روپے کا ہو گیا۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے کا ہوگیا۔

اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 375 روپے کا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1542 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آئی،  چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوا تھا۔ فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا۔

بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 5 ہزار 691 روپے کا اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 887 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی۔

install suchtv android app on google app store