تاریخ میں پہلی بارکورونا مسائل کے باوجود پاکستانی آم کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں آم کی برآمدات میں اضافہ فائل فوٹو پاکستان میں آم کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وبا سے پیدا گھمبیر مسائل کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ ستمبر کے اختتام تک برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے۔

پاکستان فوڈ اینڈویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباسے پیدا گھمبیرمسائل کےباوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، اگست کے پہلے ہفتے تک ایک لاکھ 25ہزارٹن آم برآمد ہوئے، آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔

پی ایف وی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹ کا ہدف 80ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ،اب تک ہدف سے 45 ہزار ٹن زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے، فضائی راستے بند ہونے کے باوجود آم کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

پاکستان فوڈ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے دنیا کے 40 ملکوں کو آم برآمد کیے، آم کی برآمدات ستمبر کے اختتام تک ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے، حکومتی مدد اور برآمدی پالیسی کے باعث آم کی ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔

سرپرست اعلیٰ وحیداحمد کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور سرکاری محکموں نے مسائل بروقت دور کیے، آم کی برآمدات میں اضافہ حکومت اورنجی شعبہ کے اشتراک کی اعلیٰ مثال ہے ۔

install suchtv android app on google app store