ڈالر اور روپے کی دوڑ۔۔۔ اس وقت کون ہے سب سے آگے؟ شاندار خبر جانئے

 اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر کا معمولی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہا ہے فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر کا معمولی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد اب تقریبا تمام شعبہ جات کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں لیکن آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 35 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعدا س میں بہتری آئی اور انڈیکس 40 ہزار 195 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ پرواز مسلسل جاری نہ رہ سکی اور کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 986 پوائنٹس پرآ گیا ۔

اس وقت انڈیکس میں پھر سے بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور 40 ہزار کی نفسیاتی حد واپس بحال ہو گئی ہے، انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 104 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

 

install suchtv android app on google app store