ملک کا واحد شہر جہاں کئی ماہ بعد ہفتہ وار بازار لگانے کی اجازت دے دی گئی، دکاندار خوشی سے نہال

 ہفتہ وار بازار فائل فوٹو ہفتہ وار بازار

وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وار بازار لگانے کی اجازت دے دی گئی، ہفتہ بازار لگانے کیلئے تمام اسٹال ہولڈرز کو ماسک کا استعمال کرنا ہوگا، دکانوں پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ہفتہ وار بازار لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایچ جی اور جی ٹین میں کل سے ہفتہ وار بازار شیڈول کے تحت لگائے جاسکتے ہیں۔ تمام اسٹال ہولڈرز کو ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ دکانوں پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے اور کیسز کی تعداد میں واضح کمی کے باعث حکومت نے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مرحلہ وار سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اور دوسرے سیکٹرز کھولے جا رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیز پر عملدرآمد کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پارکس، میوزیم، اور دیگر سیاحتی مقامات پر سینیٹائزیشن کا خیال رکھا جائے۔ سیکرٹری ہیلتھ کیئرپنجاب محمد عثمان نے ایس اوپیز سے متعلق کہا کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی چیز کی سطح پر پکڑے یا چھونے سے گریز کریں۔

زیادہ رش والے مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کیلئے آن لائن ٹکٹ اور بکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیروسیاحت کیلئے رات کی نسبت دن کو ترجیح دی جائے۔

کسی بھی سیرگاہ پر 60 فیصد لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ چھوٹے بچے ، بزرگ اور حاملہ خواتین گھر پر ہی رہیں۔بخار، کھانسی یا گلا خراب ہونے کی صورت میں فوری 1033پر رابطہ کریں۔

اسی طرح پنجاب حکومت نے فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں، جس کے تحت فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی۔

فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ کے ڈائینگ ہالز میں 50 فیصد لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔ فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورانٹ میں60 سال سے زائد عمر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محمد عثمان نے کہا کہ ریسٹورانٹس میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے۔ ریسٹورانٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

install suchtv android app on google app store