عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ کر دیا گیا

 بجلی کی قیمتوں میں  اضافہ فائل فوٹو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی۔

نیپرا نے 8 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 5 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جب کہ تین ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کر دی اوراس کی صارفین سے وصولی ستمبر2020 کے بجلی بلوں میں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کردی گئی اور یہ اضافہ بھی ستمبر2020 کے بجلی بلوں میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 11 پیسے مہنگی ہوگئی ہے اور یہ اضافہ اگست کے بجلی بجلوں میں ہوگا جب کہ فروری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی کردی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ کی فیول پرائِس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کردی گئی اور مارچ کا اضافہ بھی اگست میں بجلی کے صارفین سے وصول ہو گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70 پیسے سستی کر دی گئی اور یہ ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 25 پیسے سستی کردی گئی اور مئی کا ریلیف صارفین کو اگست کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا جب کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 5 پیسے سستی کر دی گئی اور یہ ریلیف صارفین کو ستمبر کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔

اس طرح نے نیپرا نے مجموعی طور پر 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جب کہ بجلی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے سستی کی ہے اور یوں صارفین کیلئے مجموعی طور پر ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store