سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فائل فوٹو

ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 643 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store