سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کے لیے پریشان کن خبر آگئی

سونے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ملک میں اس قیمتی دھات کی قیمتیں تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہیں۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 224 روپے پر پہنچ گئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1286 روپے پر مستحکم رہی۔

install suchtv android app on google app store