کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی، ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری

ڈالر قیمت میں کمی فائل فوٹو ڈالر قیمت میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 167 روپے 47 پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم آج اس میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد ہی بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہ رہ پایا اور چند ہی لمحوں کے بعد اس میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی۔ انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ آج کی کم ترین سطح 39 ہزاقر 813 پر آ گیاہے لیکن ایک مرتبہ پھر اس میں بہتری آئی اور اس وقت 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 978 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ جولائی 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

منگل کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھی جا رہی تھی تاہم کوویڈ اور سمارٹ لاک ڈائون کے باوجود ہماری برآمدات ’’میک ان پاکستان‘‘ پالیسی آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام برآمد کنندگان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس رجحان میں تیزی آتی رہے گی۔

install suchtv android app on google app store