انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا فائل فوٹو

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس پر حکومت نے بھی سکھ کا سانس لی ہے تاہم دوسری جانب آج عید کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت اضافہ ہو گیاہے لیکن سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے کافی اچھی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عیدالاضحی کے موقع پر صرف پہلے اور دوسرے روز کی ہی چھٹی دی گئی تھی جس کے باعث آج کاروبار اور معمولات زندگی شروع ہو گئے ہیں ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا توڈ الر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں کاروباری افراد کی چاندی ہوگئی ہے کیونکہ عید کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں کمال کی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 258 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 555 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 814 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 11 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی ہے تاہم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 984 ہو گئی ہیں ۔کورونا وائرس کو اب تک دو لاکھ 48 ہزار 873 افراد شکست دے چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 38 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

install suchtv android app on google app store