پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس کی حد عبور، کاروباری حضرات کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 187 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 37.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، سرمایہ کار اگلی مانیٹری پالیسی پر بھی محتاط نظر آئے۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

اس ہفتے انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا کہ دس گرام سونا 1672 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 3 ہزار 566 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی ٹریڈنگ 1901 ڈالر فی اونس پر ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store