انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا فائل فوٹو

ملک میں کورونا کی صورتحال قابو میں آ تی جارہی ہے جس کے باعث معیشت پر بھی دباﺅ کم ہوتا دکھائی دے رہاہے۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بلاکی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم عالمی منڈی سے خبریں کچھ اچھی نہیں آرہی کیونکہ سونے کی فی اونس قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے پر فروخت ہو رہاہے تاہم دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس پر کاروباری افراد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 37 ہزار 607 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 37 ہزار 951 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم لیکن اس سطح پر پہنچ کر انڈیکس میں ٹھہراﺅ یا مزید تیزی نہیں آئی بلکہ معمولی نیچے آنے کے بعد 100 انڈیکس 279 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 887 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔

اس کے علاوہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور ایک مرتبہ پھر سے آج عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29.50 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1927 ڈالر کا ہو گیاہے ۔

install suchtv android app on google app store