اہم خبر آگئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا رجحان کیسا رہا؟ کاروباری افراد کیلئے تفصیلات موجود

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 142 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 36 ہزار 91 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 139 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 65 پوائنٹس کا اضافہ بھی رہا۔ 65 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 36 ہزار 207 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 95,554,034 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,663,177,257 بنتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store