مہنگائی کا طوفان تھمنے لگا، گندم کی قیمت میں کتنی کمی آگئی؟ خوشخبری جانئے

گندم سستی ہوگئی ہے فائل فوٹو گندم سستی ہوگئی ہے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک پنجاب کے درمیان گندم کے اجرا اور قیمتوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

معاملات طے پانے کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں بیس کلوکا تھیلہ آٹھ سو ساٹھ روپے میں فروخت ہو گا۔ شہری آبادی کے علاوہ دیہی آبادی کو بھی ان کی ضروریات کے مطابق کوٹہ دیا جائے گا۔

اوپن مارکیٹ میں20 کلوگرام کا تھیلہ 860 روپے میں فروخت ہو گا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 روپے جبکہ رٹیل 860 روپے ہوگی۔

اس سے قبل حکومت نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 مقرر کی تھی جس پر فلور ملز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

فلور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خوراک سے ملاقات میں گندم سے آٹا نکالنے کے تناسب کا مسلہ بھی حل ہو گیا ہے۔جیسے ہی سرکاری گندم کا کوٹہ فلور ملز کو ملنا شروع ہوگا آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ لاہور قصور شیخوپورہ فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال اور سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120روپے بڑھائے گئے تھے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کے سبب 20 کلوگرام کے تھیلے کی نئی قیمت ایکس مل نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہو گئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store