اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی

  • اپ ڈیٹ:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ 26 جون تک کی فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ 26 جون تک کی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ 26 جون تک کی جس میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کو دو ارب چار کروڑ 60 لاکھ ڈالرز وصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جون تک عالمی بینک سے 73.70 کروڑ ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50.3 کروڑ ڈالر، ایشین انفراسٹرئچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور چین سے تیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں 1ارب 27 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 23 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

ایس بی پی ترجمان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.80 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.74 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.24 ارب ڈالر بڑھ کر 17.97 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون تک حکومت نے قرض کی مد میں 80.9 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے حکومت کو چین کی طرف سے ایک ارب ڈالر کا مزید قرض بھی ملا جو کو تین جولائی کو جاری ہونے والی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا، رواں رپورٹ میں چین کی جانب سے حکومت کو دیے جانے والے تیس کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store