سونے کی قیمتوں میں انتہائی گراوٹ، پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں کمی فا۔ل فوٹو سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونا اور 10 گرام سونے کی قیمت میں چھ سو سے لے کر پانچ سو چودہ روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں کورونا وائرس کے عالمی مارکیٹوں پر گہرے اثرات پڑے ہیں وہی پاکستان میں بھی معیشت لڑ کھڑا کر رہ گئی تاہم اب عوام کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔

پاکستان میں سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں نظر آرہی ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 سو رپے کی کمی کے بعد ملک میں سونا فی تولہ ایک لاکھ چار ہزار اور چھ سو روپے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ہونے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 1 لاکھ 4 ہزار 600 فی تولہ کے حاب سے فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 510 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے تو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی دس گرام قیمت انانوے ہزار چھ سو اٹھہتر روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب روپے نے ڈالر کے بڑھتے قدم روک دیے، انٹر بینک میں ڈالر سستا ۔روپے نے ڈالر کے بڑھتے قدم روک دیے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے حوصلہ افزاء خبریں آنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 45 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروبار ی افراد کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، مارکیٹ میں کام شروع ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اس وقت100انڈیکس 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور 35 ہزار 131پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

install suchtv android app on google app store