روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی تنزلی کا شکار۔۔۔ خوشخبری آگئی

ڈالر سستا ہوگیا فائل فوٹو ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 17 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 166.88 روپے پرٹریڈ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

دریں اثناء گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی تھی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store