یوٹیلیٹی سٹورز نے سستی چینی کی پیشکش کے باوجود کتنے روپے کلو کے حساب سے چینی خرید لی؟ شوگر مافیا بھی حیران

یوٹیلیٹی سٹور فائل فوٹو یوٹیلیٹی سٹور

شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپے کلو چینی خریدنے کے بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خرید لی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔یاد رہے شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے۔

install suchtv android app on google app store