اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟ جانیے تفصیلات

اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں، ٹریڈنگ کے دوران 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا، سٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہوا۔دوسری جانب ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی اُڑان کو بریک لگ گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 13 پیسے سستی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

گزشتہ ہفتے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 52 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی اُڑان کو بریک لگ گئی، امریکی کرنسی 13 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 168.18 روپے سے کم ہو کر 168.05 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

install suchtv android app on google app store