پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک، ڈالر ہوا کتنا سستا؟ خوشخبری آگئی

ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا ہے فائل فوٹو ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا ہے

پاکستانی کرنسی کی قدر میں آج  اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ایک ڈالر کی قیمت164.89 روپے تھی اور پاکستانی کرنسی کی مانگ میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت نیچے آئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 163.89 روپے رہی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے اضافہ ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت 162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے163.50روپے سے بڑھ کر164روپے ہو گئی تھی۔

برطانوی پونڈ کی قیمت خرید گزشتہ روز 2روپے کے اضافے سے197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی تھی۔

رواں سال کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.4 اور قیمت فروخت155.35 پاکستانی روپے تھی۔ فروری میں ڈالر کی قیمت خرید153.85 اور فروخت154.5 روپے رہی۔

مارچ2020 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت خرید163.15 اور قیمت فروخت165.9 تک پہنچ چکی تھی۔ اپریل میں ڈالر قیمت خرید کم ہوکر160.4 اور فروخت165.65 پر آگئی تھی۔ مئی کے اختتام پر ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی اور قیمت خرید162.4 جب کہ فروخت164.65 رہی۔

 

install suchtv android app on google app store