صنعتیں جلد کھولنے کیلئے کراچی کے صنعتکاروں کا بڑا مطالبہ

زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ مقامی صنعتیں برآمدی صنعتوں کو خام مال فراہم کرتی ہیں لہذا چھوٹی بڑی تمام صنعتوں کو کھول دیا جائے فائل فوٹو زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ مقامی صنعتیں برآمدی صنعتوں کو خام مال فراہم کرتی ہیں لہذا چھوٹی بڑی تمام صنعتوں کو کھول دیا جائے

سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ مقامی صنعتیں برآمدی صنعتوں کو خام مال فراہم کرتی ہیں لہذا چھوٹی بڑی تمام صنعتوں کو کھول دیا جائے۔

سابق صدر چیمبر آف کامرس زبیر موتی والا نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ مقامی صنعتیں بند رکھ کر برآمدی فیکٹریاں کھولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اسی لیے انہیں فوری طور پر کھول دیا جائے۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ بند رہ جانیوالی صنتعوں کو بھی فوری طور پر کھولا جائے، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے ہمیں ایکسپورٹ سمیت مقامی مارکیٹ کے ٹارگٹ پورے کرنے دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مال کی تیاری اور اسے مقامی مارکیٹ میں فروخت کیلئے صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اگر فوری فیصلہ نہ ہوا معاملات مزید بہت خراب ہوسکتے ہیں، تاجروں کے پاس سرمایہ کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو بھی پیغام بھیج دیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store