مرحلہ وار اکتوبر تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی, وفاقی حکومت کا اہم اعلان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے تاجروں کے لئے امدادی پیکج برائے سمال بزنس کی بنیاد رکھی تھی جس کی بنیاد پر انہیں مختلف قسم کے ریلیف فراہم کئے جا رہے ہیں۔

اسی دوران اب وفاقی حکومت حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے امدادی پیکج برائے سمال بزنس کے تحت تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ کی چھوٹ دے دی ہے۔ تمام چھوٹے تاجروں کے ایک لاکھ کے بل حکومت ادا کرے گی۔  اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا بل ہر ماہ مرحلہ وار ادا کیا جائے گا اور مرحلہ وار اکتوبر تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔

دوسری جانب بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے پر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تاجر برادری نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت اور تاجر ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے۔تاجروں کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج کئے جا رہے تھے کہ انہیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے لیکن ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اس اپیل کر غور نہیں کیا جا رہا تھا۔ تاہم بعد میں حکومت نے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد عید سے قبل تاجروں کو ریلیف ملا تھا۔

اس کے بعد بھی تاجروں کی جانب سے شکایات پیش کی گئی تھیں کہ ان کا کاروبار اس نوعیت کا نہیں ہوا ہے کہ وہ لوگ تمام اخراجات برداشت کر سکیں۔ اس لئے ان تمام مشکلات کو دیکھتے ہوئے اب حکومت نے تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ کی چھوٹ دے دی ہے جس کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا بل ہر ماہ مرحلہ وار ادا کیا جائے گا اور مرحلہ وار اکتوبر تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔

install suchtv android app on google app store