ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنے لگیں، اہم خبر آگئی

خام تیل فائل فوٹو خام تیل

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 34 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 67 سینٹس فی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔

خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 34 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 1.96 فیصد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 36 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف ممالک اپنے تیل کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تیل درآمد کرنے والے ایشیائی ممالک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ اٹھا کر اپنے خام تیل کے اسٹاک کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store