حکومت نئے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس نہیں لگائے گی: عبدالحفیظ شیخ

 عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو عبدالحفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نئے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس نہیں لگائے گی، کئی اشیا پر ڈیوٹیز کو بھی کم کیا جارہا ہے، معیشت کو فروغ دینے اورروزگارکے مواقع پیداکرنے والے شعبوں کومراعات دی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں کبھی برآمدات نہیں بڑھ سکیں، موجودہ حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ موجودہ حکومت نے آغازکیا تو اسے20 ارب ڈالر کے بجٹ خسارہ کا سامنا تھا، حکومت نے اصلاحات کے پروگرام کا آغازکیا اوراب بجٹ کے خسارے میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کیلئے اقدامات بھی کئے ہیں اوران کوششوں کے نتیجہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کو 12 ارب ڈالر تک لے جایا گیا۔

install suchtv android app on google app store