وفاقی حکومت کا پیر سے آٹو انڈسٹری کھولنے کا اعلان

آٹو انڈسٹری آٹو انڈسٹری

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے آٹو انڈسٹری کو پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری کو پیر سے کھولنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری اوراس سے وابستہ گاڑیوں کے شو روم بھی پیر سے کھول دیے جائیں گے۔

س موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکول و کالجز کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جبکہ آن لائن کلاسز میں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کا مسئلہ درپیش ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں 85 لاکھ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ تمام امداد دیہاڑی دار مزدور گھرانوں میں دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کسی ایک ادارے کام نہیں بلکہ کابینہ کی سپورٹ بھی شامل ہے، ہمیں 34 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتا ل کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے ضابطہ کار کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں تاحال پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 822 تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store