امریکی ارب پتی سرمایہ کار کا ایئر لائنز انڈسٹری کااپنا سٹاک بیچنے کااعلان

وارن بفٹ فائل فوٹو وارن بفٹ

امریکی ارب پتی سرمایہ کار وارن بفٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے نے چار اہم امریکی ایئر لائنز کے تمام سٹاکس بیچ دئیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہ دنیا کورونا وائرس کی وجہ تبدیل ہو کر رہ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا ان کی غلطی تھی۔یاد رہے کہ کمپنی نے وارن بفٹ کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ اس سہہ مائی میں انھیں 50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

کمپنی کے پاس ڈیلٹا ایئر لائنز کے 11 فیصد، امریکین ایئر لائن کے 10 فیصد، ساتھ ویسٹ کے 10 فیصد اور یونائیڈ ایئر لائنز کے نو فیصد شیئر تھے۔

install suchtv android app on google app store