سونے کی قیمتوں میں بے پناہ کمی، اہم خبر آگئی

سونا سستا ہو گیا فائل فوٹو سونا سستا ہو گیا

بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تیس ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1683 ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 2 ہزار اور 1 ہزار 714 روپے کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 94 ہزار 700 اور دس گرام قیمت 81 ہزار 189 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان بھر کے صرافہ بازار بند ہیں اور اسی وجہ سے خریدوفروخت نہیں ہورہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونا مہنگا ہونے کے باعث اس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار بھی پڑے تھے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ سونے کے مقابلوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store