عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی، روس اور سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرنے پر متفق

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی فائل فوٹو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت چار اعشاریہ ایک فیصد کم ہو گئی، فی بیرل قیمت اڑتالیس اعشاریہ اڑتالیس ڈالر پر آ گئی، امریکی صدر کی مداخلت پر سعودی عرب اور روس میں پیداوار کم کرنے پر رضا مند ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں ، عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل چار اعشاریہ ایک فیصد کمی سے اکتیس اعشاریہ اڑتالیس ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ امریکی صدر کی مداخلت پر روس اور سعودی عرب پیداوار کو کم کرنے پر متفق ہو گئے، امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اوپیک اور دیگرتیل پیدا کرنے والے ملکوں کے درمیان ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مئی اورجون کے دوران یومیہ دس ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عالمی تیل منڈی کے استحکام کے لیے اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل پیداوار میں کمی کا دو سالہ معاہدہ کریں گے۔

معاہدے کے تحت جولائی سے دسمبر تک پیداوار میں روزانہ آٹھ لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوگی ، آئندہ سال جنوری سے اپریل دوہزار بائیس تک ایک دن میں چھ ملین بیرل کی کمی ہوگی۔

اوپیک پلس کے اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ یومیہ چالیس لاکھ بیرل تیل پیداوار کم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اجلااس کے دوران سعودی عرب نے اوپیک پلس کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ ہمیں تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے والا منصفانہ معاہدہ کرنا ہوگا-

روس اور سعودی عرب میں پیداوار میں کٹوتی کےمعاملے پر سرد جنگ شروع ہوئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب اور روس سے تیل کی قیمتوں کا مسئلہ حل کرنے پرزور دیا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث امریکی ریاست کی درجنوں کمپنیوں کو دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store