کورونا وائرس: بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک فائل فوٹو اسٹیٹ بینک

کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے ہیلپ لائن کا اجراکر دیا اور کہا صارفین بینکوں سے مناسب جواب نہ ملے پر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے بینک صارفین کے لیے ہیلپ لائن اجرا کردیا اور ذاتی معلومات کے لیے کال کرنے والے دھوکہ بازوں کے خلاف عوام الناس کو خبردار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

بینک دولت پاکستان نے اُن بینک صارفین کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جنہیں کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال کے تناظر میں غیرمعمولی دشواریوں کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک نے کہا اگر بینک، صارفین کے سوالات یا شکایات کا جواب نہیں دے رہے ہیں تو صارفین سٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273پر رابطہ کرسکتے ہیں جو دفتری اوقات میں دستیاب رہے گی، عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی ہیلپ لائن کی استعداد بڑھاتے ہوئے اپنے کال سینٹر پر مزید ایجنٹ تعینات کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی سہولت کے لیے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کی فوری مدد کے لیے اپنے کال سینٹرز/ ہیلپ لائن کی چوبیس گھنٹے اور ساتوں دن دستیابی یقینی بنائیں، بینک صارفین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک سے سوالات پوچھنے یا اپنی تشویش/ شکایت سے آگاہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن استعمال کریں۔

اسٹیٹ بینک نے عوام کو یہ تاکید بھی کی کہ جہاں تک ممکن ہو ڈجیٹل ادائیگی کی خدمات استعمال کریں تاکہ بینک لوگوں کے تحفظ کی خاطر کم سے کم اسٹاف کے ساتھ خدمات فراہم کرسکیں۔

اسٹیٹ بینک نے موجودہ حالات کا فائدہ اٹھا کر ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے دھوکہ بازوں کی جانب سے فون کالز کا بھی نوٹس لیا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے کال کرنے والے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں، مختلف طریقوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً عوام کو آگاہ کرتا رہا ہے کہ موصول ہونے والی فون کال یا میسج پر اپنی ذاتی معلومات جس میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر، ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ نمبر، پاس ورڈ، پِن (پی آئی این)، عارضی پاس ورڈ (او ٹی پی) وغیرہ شامل ہیں، کسی کو ہرگز نہ بتائیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ علم میں آیا ہے کہ دھوکہ باز عناصر اسٹیٹ بینک یا کسی اور سرکاری ایجنسی کا روپ دھار کر کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال میں اکاؤنٹ کی تصدیق کا بہانہ بنا کر عوام سے اُن کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بینک کی جانب سے مزید کہا گیا یہ بات دہرائی جاتی ہے کہ اسٹیٹ بینک/ کمرشل بینک یا کوئی اور ادارہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں بینک صارفین سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی کوئی معلومات اکٹھا نہیں کررہا، اسٹیٹ بینک ،بینک صارفین سے براہ ِراست ذاتی معلومات کبھی طلب نہیں کرتا، چنانچہ عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ آنے والی کال پر ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایسی موصولہ کال/ میسج کی تفصیلات سے اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 021-111-727-273 پر آگاہ کریں یا This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر ای میل بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ کورونا وارئرس کے تناظر میں ضروری حفاظتی اقدامات کریں اور جہاں ممکن ہو متبادل ڈلیوری چینلز استعمال کریں اور اعتراف کیا کہ بینکوں اور دیگر مالی اداروں کے ملازمین کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات ِکار میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بینک ملازمین اور صارفین کے تحفظ ، جائے کار کی حفاظت اور بینک صارفین کے لیے خدمات انجام دینے میں درپیش عملی مشکلات پر قابو پانے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت، حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے دی گئی رہنما ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔

تاہم جن بینک ملازمین اور صارفین کو اس حوالے سے پھر بھی مشکلات درپیش ہیں یا انہیں کیے گئے انتظامات پر تشویش ہے وہ اسے اسٹیٹ بینک کے علم میں لاسکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے سوالات اور شکایات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر ای میل کی جاسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store