کورونا کی لپیٹ میں ڈالر بھی آگیا، معیشت لڑکھڑانے لگی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے فائل فوٹو ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور معیشت پر بھی اثرات دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان میں بھی آج ڈالر مہنگا ہو گیاہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 24 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 167 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سے پریشان کن خبر آ رہی ہے کیونکہ چند روز کی بہتری کے بعد اب پھر سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے۔

آج صبح کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں کمی واقع ہونی شروع ہو گئی۔ اب تک 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں جس کے باعث انڈیکس 31 ہزار 3 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

install suchtv android app on google app store