پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے

پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کے بعد مندی دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی توانڈیکس31621 پر تھا اور ابتدائی چند منٹ میں250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے اور شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ مندی کے سبب انڈیکس آج کی بلند ترین سطح سے31915 سے 465 پوائنٹس کم ہو کر31430 پر آگیا۔

خبرفائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جا رہی تھی اور انڈیکس252 کم ہو کر31369 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور آخری روز بھی 839 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔

 

install suchtv android app on google app store