ڈالر کے بعد اب اسٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری، کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج مندی کی بجائے مثبت رجحان پیدا ہوتا دکھائی دے رہاہے جس پر سرمایہ کار قدرے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 29 ہزار 691 تک پہنچ گیا

100 انڈیکس اس وقت 162 پوائنٹس پر ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج2 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 80 پیسے پر آ گیاہے۔

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی کی معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیںاسہ لیئے پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store