پاکستان میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی، سرمایہ کاروں کا اظہارِ اطمینان

پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے فائل فوٹو پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی کی معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں تاہم پاکستان میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوتی دکھائی دی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج2 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 166 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 80 پیسے پر آ گیاہے۔

اسی لیے سرمایہ کار قدرے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر مگر کیوں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض کی ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کے فیصلے کی وضاحت کردی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ماضی میں قرض کو بلاتاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1 سال کی رعایت کے اہل ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store