پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان

پٹرولیم قیمتیں فائل فوٹو پٹرولیم قیمتیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

پیٹرول تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق یو اے ای میں آئندہ ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد 98 سپر پیٹرول 1.91 درہم فی لیٹر جب کہ 95 اسپیشل پیٹرول 1.80 درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 2.25 سے کم کر کے 2.06 درہم کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

 واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store