پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ابتداء میں ہی انڈیکس گراوٹ کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ابتداء میں ہی انڈیکس گراوٹ کا شکار فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ابتداء میں ہی انڈیکس گراوٹ کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس28109 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں شدید مندی کے سبب 642 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے سبب سرمایہ کار کافی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں جس کے سبب مارکیٹ میں سردبازاری ہے۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے کاروباری میں بتدریج بہتری آ رہی تھی جس سے انڈیکس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار میں بہتری کے سبب انڈیکس 222 پوائنٹس کی کمی سے27,887 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور34,679,660 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,132,505,466 پاکستانی روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رحجان رہا تاہم کاروبار کے آخری روز842 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ جمعے کو مارکیٹ کھلی تو انڈیکس27267 پر تھا تاہم دن کے اختتام پر28109 پر تھا اور 141,970,621 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,934,549,041 پاکستانی روپے رہی۔

install suchtv android app on google app store