جان لیوا وائرس کے اثرات معیشت پر جھلکنے لگے، ڈالر مہنگا اورکاروبار ٹھپ

ڈالر مہنگا ہوگیا فائل فوٹو ڈالر مہنگا ہوگیا

کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 159 پر فروخت ہو رہاہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 30 ہزار 667 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں شدید مندی چھا گئی اور انڈیکس اچانک دیکھتے ہی دیکھتے 1826 پوائنٹس گر گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس 28ہزار 842 پوائنٹس پر آگیا اور اسٹاک ایکس چینج میں 6 فیصد سے زائد کمی دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پھر سے لڑکھڑانے لگی، شدید مندی کے باعث کاروبار پھر روکنا پڑا

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بحالی نہ آسکی، شدید مندی کے باعث کاروبار پھر روکنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store