پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک ناقابلِ یقین کمی، صرافہ بازار سے بڑی خوشخبری

سونے کی قیمت میں کمی فائل فوٹو سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا، سونا سستا ہوگیا 

کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات شدید ہوگئے ، جس کے باعث عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا اور پاکستان سونے کی قی تولہ قیمت 93850 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا ، پاکستان میں سونے کی قی تولہ قیمت 650روپے کمی کے بعد 93850 روپے ہوگئی۔

پاکستان 10گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80461 روپے اور 01گرام سونےکی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1050روپے فی تولہ ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 1631 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

واضح رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی ہے

install suchtv android app on google app store