سی پیک منصوبے میں امریکا کی بھی سرمایہ کاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے بڑے بیان نے سب کو حیرت زدہ کر دیا

عبدالرزاق داؤد فائل فوٹو عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کہا ہے سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے، امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان زبردست کیمسٹری بن چکی ہے،افغان امن معاہدے کے بعد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،امریکا نے مختلف سیکٹرز میں پائی جانیوالی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، امریکا سے جی ایس پی کی سہولت پر بات ہوئی ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا نے ٹیفا کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے،کمپنیوں کے دفاتر انڈیا، بنگلا دیش اور کمبوڈیا میں موجود ہیں،امریکا سے ای کامرس، زراعت اور تیل اور گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store